Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی


 لاہور 10 جنوری 2017: امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انہوںنے جماعت اسلامی ڈیفنس زون155کے زیر اہتمام والٹن روڈپر کرپشن کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد ، امیرزون 155شریف الحق ، پی پی 155گروپ لیڈر خبیب نذیر، عبدالرشید مرزاور دیگر قائدین نے کی ریلی میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ ذکر اللہ مجاہد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شخصیت سے زیادہ ملک اہم ہے اگر ملک بنانے کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی گئیں تو ملک اور آئین بچانے کے لیے چند سو افراد کی قربانی دینے میں کوئی مضائقہ نہیںاورموجودہ حالات میں آرٹیکل 62،63پر عمل ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکمرانوں پر قانون کی بالادستی یکساں ہونی چاہیے جب تک کرپشن زدہ افراد اسمبلیوں میں موجود ہوںگے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرتے رہیںگے ۔ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو 62، 63پر پورا اُترنے والی شخصیت قرار دینا جماعت اسلامی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں واحد دینی اور سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت پر آج تک کرپشن اور بدعنوانی کا ایک بھی الزام نہیں، جس کا اعتراف اعلیٰ عدلیہ نے حالیہ کرپشن کیس کی سماعت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کوقائد اعظم اورعلامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر د یکھنا چاہتی ہے ۔ جماعت اسلامی ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنا کر قانون کی بالادستی چاہتی ہے ،قانون صرف غریب اور بے سہار ا لوگوں کے لیے نہیں بلکہ امیروں اور حکمرانوں کے لیے بھی یکساں ہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس