Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عالم اسلام کا اتحاد ہی مسلمانوں کے مسائل اور آزمائشوں کا حل ہے۔لیاقت بلوچ


 لاہور10جنوری2017ء:جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مکہ مکرمہ بیت اللہ مسجد الحرام میں سعودی عرب میں طویل مدت سے مقیم بزرگ حضرت انجینئر عبدالمنان عبدالرزاق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر دارالعلوم دیو بند کے مفتی ، برما اور رنگون کے عالم دین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں عالم اسلام ، پاکستان اور ہندوستان میں دینی مذہبی جماعتوں کے اتحاد اور برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور نسل کشی پر تبادلہ خیال ہوا ۔
حضرت انجینئر عبدالمنان نے کہاکہ مسلمان بظاہر جغرافیائی اعتبار سے الگ الگ ممالک میں ہیں لیکن خانہ کعبہ بیت اللہ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو متحد رکھا ہواہے ۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی مسلمانوں کے مسائل اور آزمائش کا حل ہے ۔پاکستان میں جو خطرات امڈ رہے ہیں ، دینی جماعتوں اور قیادت کو اپنے اختلافات بھلا کر پاکستان کے تاریخی اور اسلامی کردار کی حفاظت کے لیے متحد ہو جاناچاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے جرنیل جنرل (ر) راحیل شریف کا 39 اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کا کمانڈر بننا قابل فخر امر ہے ۔ چترال کی صورتحال اور سندھ میں ممکنہ ضمنی انتخابات میں دینی جماعتوں کا اتفاق بہت اہمیت ختیار کر جائے گا ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلاشبہ پاکستان بہت سارے خطرات میں گھرا ہوا ہے لیکن ان خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری قوم یک جان ہے ۔ دینی جماعتوں کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی برقرار ہے ۔ 2018 ءکے انتخابات کے لیے دینی جماعتوں کے درمیان سنجیدہ بات چیت ہورہی ہے ۔ پاکستان کے لیے عالم اسلام کے اتحاد کے لیے کوششیں اور اندرونی استحکام کے لیے مالی ، نظریاتی ، انتخابی کرپشن سے نجات بہت اہم چیلنج ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری اور عالم اسلام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس