Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت ملتان روڈ کے مکینوں کی خستہ حالی اور گرد و غبار سے ہونے والی بیماریوں کی براہ راست ذمہ دار ہے ۔فریداحمدپراچہ


 لاہور10جنوری2017ء:جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ ایل ڈی اے کی طر ف سے زیر تعمیر عمارات کے لیے حفاظتی تدابیر کے بڑے بڑے اشتہارات یقینا ایک اچھی پیش رفت ہے لیکن ایل ڈی اے کو یہ خیال اورنج ٹرین پراجیکٹ کے سلسلہ میں کیوں نہیں آیا کہ جس کے دونوں طرف ملتان روڈ کے مکینوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔ راستے ہموار رکھنے پر کوئی خرچ بھی نہیں آتا ، لیکن اب ایک سال بعد ہائی کورٹ کے احکامات سے راستے ٹھیک کرنے کا عمل شروع ہوا ہے ۔ اب بھی توڑے گئے پیدل کراسنگ پلوں کا ملبہ سڑک پر موجود ہے ۔ چادریں اب لگائی جارہی ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کو حادثے پیش آچکے ہیں ۔ مزدوروں کے جانی تحفظ کا کوئی انتظام نہیں کئی مزدوروں کا جانی نقصان ہوچکاہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ملتان روڈ کے مکینوں کی خستہ حالی اور گرد و غبار سے ہونے والی بیماریوں کی براہ راست ذمہ دار ہے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس