Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

برہان مظفر وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے


 اسلام آباد9جنوری 2017ء: کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے 7ماہ تک مسلسل کرفیو لگا کر رات کے اندھیرے میں پوری کی پوری بستیوں کا گھیرائو کر کے مظالم کی انتہا کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود بھی کشمیریوں کا جذبہ آزادی سر دنہیں ہوا ،کشمیری ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے حوصلے میں اضافہ ہو رہا ہے اور بھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کشمیر انفارمیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام نیشنل ویمن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ای میل کمپین کے انچارج راجہ فاضل تبسم،پروفیسر عاصمہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس میں متفقہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ 5فروری تک پاکستان کے 70مقامات پر بھارتی مظالم کی تصویر ی نمائش لگائی جائے گی ،اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کو ای میل کرنے کے لیے پاکستان کے 70مقامات پر ای میل ڈیسک لگائے جائیں گے جہاں سے سول سوسائٹی،وکلاء،خواتین اور سیاسی قائدین اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے ای میل کریں گے ،اس دوران برہان مظفر وانی شہید کے ایک لاکھ کلینڈر کو مختلف شہروں میں تقسیم کیا جائے گا،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ برہان مظفر وانی نے بھارت کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے بھارتی پروپیگنڈے جس میں بھارت پاکستان پر الزام لگاتا تھا کہ یہاں سے مداخلت ہو رہی ہے اس کا توڑ کر دیا ہے اور اب بھارت دنیا میں منہ دیکھانے کے قابل نہیں ہے پوری دنیا میں اس کی مذمت ہو رہی ہے خود بھارت میں اس کے خلاف آوازیں اٹھ رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان اور عوام آگے بڑھیں اور کشمیریوں کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ای میل کمپین کے انچارج راجہ فاضل نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان محمد بن قاسم کے بعد برہان مظفر وانی کو اپنا ہیرو مان رہے ہیں ،برہان مظفروانی کی شہادت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو فلش پوائنٹ بنا دیاہے ،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عاصمہ سمیت دیگر خواتین نے اعلان کیا کہ وہ آزادی کی اس جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کی مائوں بہنوں کے ساتھ ہیں ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس