Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عالمی ضمیرکوجھنجھوڑنے کے لیے 5فروری کویکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ارشدندیم


 لاہور7جنوری 2017ء: جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر اقوام متحدہ اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے بھرپور بنائے گئے کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیر کی آزادی کے لیے جلسے جلسوں مظاہرے اور سیمینار ہونگے ۔ان خیالات کا اظہارلاہور میں 5فروری کی تیاریوں سے متعلقہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اعجاز احمد کیانی ،ندیم ابرہیم ، پروفیسر مظفر ہاشمی ، عطاء اللہ اصلاحی ایڈووکیٹ ، عبدالعزیز شگری ، ایاز احمد ، عبداللہ عالم و دیگر موجود تھے ۔قبل ازں سردار ارشد ندیم نے احسان اللہ تبسم کے بھائی حافظ عبدالستار اور اعجاز احمد کیانی کے صاحبزادے عدنان کیانی کی ناگہانی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور محرومین کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے آزاد کشمیر اور پاکستان کی قیادت فیصلہ کن کردار ادا کرے مسئلہ کشمیر کو انسانی ، بنیادی نظریاتی، تاریخی و ثقافتی تناظر میں دیکھا جائے کشمیر کی آزادی کے لیے جتنی زیادہ قربانیاں دی گئیں ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہے ۔آج سات لاکھ بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے میں ناکام ہو چکی ہے کشمیر کی مائیں ، بہیں ، بھائی سب پاکستان کا پرچم لہرا رہے ہیں اور بھارتیوں کے ہاتھوں شہید ہو کر پاکستانی پرچم میں دفن ہونا پسند کر رہے ہیں آزادی نوشتہ دیوارہے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس