Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پر عزم نوجوان تاریک اندھیروں کے خلاف جہدوجہد تیز کریں۔زبیرگوندل


 راولپنڈی7جنوری 2017ء: جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل نے کہا ہے کہ پر عزم نوجوان تاریک اندھیروں کے خلاف جہدوجہد تیز کریں،معاشرے کو امید دلائیں،مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں خطے کو مسائل سے نکالنے کے لیے ہرنوجوان نکلے ،ظلم وستم،تعصبات سے پاک معاشرہ ہمارا مشن ہے جس کی تکمیل کے لیے سرگرم عمل ہیں،مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف ہمارے نوجوان ہیں ،اساتذہ،طلبہ والدین اپنے بچوں کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں اور مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کریں تا کہ یہ مستقبل کے روشن ستارے ملک و قوم کے لیے کردار ادا کرسکیں،تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں نوجوانوں کو ایک ایک پولنگ بوتھ تک نوجوانوں کو منظم کر کے اپنی طاقت میں اضافہ کریں،نوجوان اٹھیں گے تو یہ تاریکیاں چھٹ جائیں گئیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی ذمہ داران کے تاسیسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس سے صدر جے آئی یوتھ امجد یعقوب سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،دریں اثناء آزاد جموں وکشمیر میں جماعت اسلامی یوتھ کی مرکزی ذمہ داران کا اعلان کر دیا گیا جس میں نائب صدورحفیظ اللہ،گل نواز رحمان،ممتاز احمد گل،سیکرٹری جنرل راجہ نزاکت علی خان،ڈپٹی سیکرٹری عاصم عباسی،سیکرٹری فنانس ساجد افغانی سوشل میڈیا کمیٹی سردار سہیل حسن،انجینئر کاشف جمیل،زاہد خالدجبکہ جے آئی یوتھ کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات عمرسرفراز شامل ہیں ،اس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر گوندل نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کریں ،یونین کونسل،وارڈ کی سطح پر ’’ون بوتھ ٹین یوتھ‘‘ کے منصوبے کے تحت تنظیم سازی مکمل کریں،آزاد کشمیر کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے ،تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دینے کے لیے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیوں کا اہتمام کیا جائے اور برہان مظفر وانی شہید ریلیز کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہا کہ نوجوان بیدار ہوں گے تو معاشرے میں تبدیلی آئے گی ،اس موقع پر جے آئی یوتھ آزاد کشمیر کے صدر امجد یعقوب نے کہا کہ آزاد کشمیر کا دورہ کر کے تنظیم سازی 2ہفتوں میں مکمل کریں گے ظلم وستم میرٹ کے قتل عام کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس