Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

ڈیموکریٹس پینل کی مسلسل آٹھویں بار کامیابی صحافی برادی کے اعتماد کا مظہر ہے ۔حافظ نعیم الرحمن


 کراچی02 جنوری2016ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر وانچارج میڈیا سیل کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران صدر سراج احمد ،نائب صدر منہاج الرب ،جنرل سیکریٹری مقصود یوسفی ،فنانس سیکریٹری موسیٰ کلیم، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور گورننگ باڈی کے ممبران حنیف اکبر ،شمس کیریو ،سہیل رفیق ،سعید سر بازی ،عارف حسین ہاشمی ،جاوید اصغر چوہدری اور لیاقت علی خان کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ڈیمو کریٹس پینل کی کراچی پریس کلب کے انتخابات میں مسلسل آٹھویں بار کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ صحافی برادی ان پر بھر پور اعتماد کر تی ہے اور ان کی سابقہ کارکردگی پر مطمئین ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس امید اور توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران آزادئ صحافت ،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پوری صحافی برادی کی فلاح و بہبود کی جدو جہد آئندہ بھی جاری رکھیں گیاور مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں







سوشل میڈیا لنکس