Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شام ا ور برما کے مسلمانوں کی حمایت امتِ مسلمہ پر فرض ہے ۔فرحانہ ا ورنگزیب


 کراچی 30؍دسمبر2016ء: جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین ) کی ناظمہ فرحانہ ا ورنگزیب نے کہا کہ شام اور برما کے مسلمانوں کی حمایت اور مدد امّتِ مسلمہ پر فرض ہے۔خاموشی توڑ کر عالمی برادری اور خاص طور پر مسلم امّت اپنے شدید غم و غصّے کا اظہار کرے اور پناہ گرینوں کی مالی مدد بھی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت کر کے بے حسی کو ختم کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے تحت اتوار یکم جنوری کو ہونے والا ’’امتِ رسول ؐ مارچ ‘‘ وقت کی اولین ضرورت ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی جائے اور مظلومین کی حمایت اور اتحاد امت کا بھر پور اظہار کیا جائے ۔فرحانہ اورنگزیب نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ بچوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ مارچ میں بھر پور شرکت کریں۔#

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس