Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شوگر ملوں کے مظالم روکنے کیلیے کسان شوگر ملوں اور انتظامیہ کے دفاتر کے باہر احتجاج کریں گے


  لاہور 26دسمبر2016ء:کسان بورڈوسطی پنجاب کے صدر چوہدری شوکت ایڈووکیٹ نے کسان بورڈ ضلع قصور کے صدر رائے محمد افضل کھرل کی صدارت میں ہونے والے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ضلع قصور کے صدر نےرائے محمد افضل کھرل نے کسان رہنما چوہدری شوکت ایڈووکیٹ کو بتایا کہ پتوکی شوکر ملز،عبداللہ شوگر ملز،برادر شوگر ملز،حسیب وقاص شوگر ملز نے کسانوں کو لوٹنے کے ریکارڈ قائم کر رکھے ہیںاور کروڑوں روپے دبا رکھے ہیںکسانوں کو کٹوتی کرکے 160روپے فی من دیکر کین ایکٹ کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں۔کسان بورڈوسطی پنجاب کے صدر چوہدری شوکت ایڈووکیٹ نے کہا کہ شوگر ملوں کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی تحریک کو منظم کرنے کیلیے پنجاب بھر میں دورے کیے جا رہے ہیںپورے پنجاب میں شوگر ملوں کی زیادتیاں عروج پر ہیں ، حکومت کی اعلان کردہ قیمت 180روپے فی من کی بجائے شوگر ملیں 160روپے فی من دیکر کسانوں کو روزانہ کروقڑوں کا ٹیکہ لگا رہی ہیں۔ سندھ کی ملوںنے کسانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے اور اب پنجاب کے شوگر مل مالکان بھی ایک سازش کر کے گنے کی قیمت کم کرنے کیلیے پر تول رہے۔ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت اپنی ہی اعلان کردہ قیمت خرید پرعمل درآمد نہیں کروا رہی اور کروڑوں گنے کے کاشتکاروں کو بھیڑیا نما شوگر ملوں کے سامنے چیر پھاڑ کیلیے پھینک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے صوبہ میں کسان کنونشن منعقد کرکے کسانوں کو متحرک کر کے جلد ہی لٹیری شوگر ملوں اورلٹیرے حکمرانوں اور لٹیری انتظامیہ کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ضلع قصور میں کسان کنونشن جنوری کے وسط میں منعقد ہوگا ۔انہوں نے پنجاب بھر کے کسانوںسے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے اسمبلی ممبران کے گھروں اور ڈیروں پر جا کر سراپا احتجاج بن جائیں اور ان پر زور دیں کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں کو کسانوں پر ظلم کرنے سے روکیں ۔ بھائی پھیروکے معروف کسان سردار شیر بہادر ڈوگر نے کسان بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیاجنہیں کسانوں کے مشورہ سے تھانہ بھائی پھیرو کا صدر مقرر کیا گیا۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس