Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سیدمنورحسن کا بیان ذاتی بیان نہیں متفقہ موقف ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کی وضاحت


لاہور12نومبر2013ء:جماعت اسلامی پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر فرید احمدپراچہ نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ” کل کے اجلاس میں سید منورحسن کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا گیا اور منورحسن نے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے ۔“
ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر سراسر غلط اور من گھڑت ہے ۔ اجلاس میں سیدمنورحسن کے بیان کو ان کا ذاتی بیان قرا ردیا گیا اور نہ ہی سیدمنورحسن نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر سیدمنورحسن کے بیان کی تائید کی گئی اور متفقہ موقف پیش کیا گیا۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس