Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی اپنے پرچم اور نشان کے ساتھ میدان میں آئے گی


کراچی16فروری 2013ء:امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نےکہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں اپنے جھنڈے اور اپنے نشان کے ساتھ میدان میں آئےگی اور اپوزیشن سے سے بھرپور مفاہمتی عمل کے ذریعے عوام کو تحفظ دلانے کی جدوجہد میں حصہ لے گی۔ان خیالات کا اظہار انہون نے قبا آڈیٹوریم میں منعقدہ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس میں ملک و صوبہ کی سیاسی صورتحال سمیت تنظیم امور پر غور اور فیصلے کیے گئے۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ شہر کراچی لہو لہاں ،بھتہ خوری ، قتل و غارت گری اور خراب امن عامہ کی صورتحال نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دےا ہے۔پانچ سال اقتدار کے مزے اڑانے والے اب نگراں حکومت کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھانے کے لئے نورا کشتی کا کھیل کھیل رہے ہیں ۔اسلئے جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں حکمران اتحاد کے خلاف مفاہمت کے ساتھ امیدوار کھڑاے کریگی۔صوبائی امیر نے کہا کہ تا حال سندہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں تاخیر واضح طور پر دھاندلی ہے۔کراچی کی بوگس ووٹر لسٹوں کو درست کروانے کے لئے اپنی محکم جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی کے بغیر سندھ میں صاف و شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔اس موقع پرصوبائی نائب امراءاسداللہ بھٹو ،ممتاز سہتو،محمد حسین محنتی،راشد نسیم،ڈاکٹر ممتاز میمن ،و دیگر رہنما موجود تھے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس