Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

جماعت اسلامی کو ترازو کا انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا


لاہور24جنوری 2013 ء:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی نشان ترازوکے حو الے سے دائر درخواستوں کا فیصلہ کر تے ہو ئے جماعت اسلامی پاکستان کو ترازو کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا ہے اور اس حوالہ سے چار صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری بھی کردیا ہے۔ انتخابی نشان ترازو کے حصول کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے بھی درخواست دے رکھی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے قانون اور ضابطے کے مطابق ترازو کا نشان جماعت اسلامی کو الاٹ کر دیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی نے 1970ءمیں بھی ترازو کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیا تھا ۔ آئندہ انتخابات کے لیے انتخابی نشانات میں ترازو کا نشان موجود نہیں تھا، جماعت اسلامی نے اس نشان کو انتخابی نشانات میں شامل کرنے کی باقاعدہ درخواست دی تھی جو منظور کر لی گئی تھی اس لحاظ سے یہ جماعت اسلامی کا ہی حق تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنان میں خو شی کی لہر دور گئی۔ ملک کے مختلف حصوں میں کا رکنان نے شکرانے کے نوافل اداکیے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلو چ نے کہا کہ ترازو نشان کا حصول جماعت اسلامی کے کارکنان کی فتح ہے ۔انھوں نے کہاالیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پورے ملک میں کارکنوں کا جوش خروش ،ولولہ اور جذبہ دیدنی ہے اور انشاءاللہ جماعت اسلامی آئندہ انتخا بات میں ترازو کے نشان کے ساتھ حصہ لے گی اور ملک بھر میں جماعت اسلامی کے اُمیدوار بھرپورکا میابی حا صل کر یں گے ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس