Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

پاکستان سچے اورمحب وطن رہنما سے محروم ہوگیا۔یورپین مسلم کونسل


لاہور7جنوری2013ء:یورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبدالحق،نائب صدر میاںوقاص وحید اور تمام نمائندہ تنظیموں نے معروف سیاستدان سابق امیر جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر اور اتحاد امت کے داعی قاضی حسین احمد کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ایک سچے ،محب وطن اور اتحاد امت کے داعی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔یورپین مسلم کونسل کی تمام نمائندہ تنظیموں نے ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیںجنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے(آمین)۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس