Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سمجھوتہ کا وقت گذرچکا۔محمدمرسی


28اگست2012ء:مصر کے صدرڈاکٹرمحمد مرسی برطانوی خبررساں ادارے "رائٹرز "سوگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اب شام کی آزاد عوامی عسکری قوت اور حکومت کے درمیان کسی قسم کا افہام وتفہیم اور سمجھوتہ کرانے کاوقت گزرچکاہے۔شام میں امن کے لیے صرف ایک ہی راستہ ہے کہ شامی صدربشارالاسد مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ شام کے حامی ممالک کو بشارالاسدسے استعفی لینے کے لیے شامی عوام کی حمایت کرنی چاہے ۔محمدمرسی نے کہا کہ مصرشام کے بحران کا پرامن حل کا خواہاں ہے اور بحران کی آڑ میں کسی دوسرے ملک کی فوج کی مداخلت کو قبول نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ہم چین اور روس سے کئی بار یہ مطالبہ کرچکے ہیں وہ ایک شخص کی بجائے شامی عوام کا ساتھ دیں اور ان کی خواہشات کے مطابق شامی بحران کو حل کرنے میں تعاون کریں۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس