Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اسماعیل ھنئیہ کونام سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی


26اگست2012ء:ایرانی نے تہران میں منعقد ہونےنام سربراہ اجلاس میں حماس کے مقبول وزیراعظم اسماعیل ھنئیہ کی شرکت کے حوالے سے خبرکی تردید کی ہے۔ایرانی ترجمان محمد رضا فرقانی نے اپنے بیان میں اس خبرکی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور صدرمحمود احمدی نژاد کی جانب سے حماس کے وزیراعظم اسماعیل ھنئیہ کو نام کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی صدرمحمود عباس کو نام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ہفتے کے روز حماس کی طرف سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ اسماعیل ھنئیہ ایرانی صدر احمدی نژاد کی دعوت پر جمعرات اور جمعہ کوتہران میں غیروابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔لیکن فلسطینی اتھارٹی نے اس بیان پر ایران سے احتجاج کیا اور خبردار کیا کہ اگر اسماعیل ھنئیۃ اس اجلاس میں شرکت کریں گے تو وہ اس کا بائیکاٹ کردیں گے۔بائیکاٹ کی سبکی سے بچنے کے لیے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمن پرست نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غیر وابستہ تحریک کے تمام رکن ممالک کواجلاس میں شرکت کی دعوت دینا ایران کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے اس کانفرنس میں فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس ہی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس