Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سیاسی انداز سے ہی معاملات کو حل کریں گے، اخوان المسلمون


قاہرہ26جون2012ء:مصر میں صدارتی الیکشن کے نتائج کے سرکاری اعلان میں تاخیر کر دی گئی ہے۔ اخوان المسلمون کے علاوہ عوام بھی اس تاخیر پر بے چین ہیں۔ تاہم اسلام پسند جماعت اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی انداز سے ہی معالات کو حل کریں گے۔ مصر کی مختصر مدت کے لیے قائم رہنے والی پارلیمنٹ کے اسپیکر سعد الکتاتنی کا کہنا ہے کہ آمریت کی جگہ مصر میں پارلیمانی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے پر فوج کچھ برس اقتدار پر قابض رہ سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو اخوان المسلمون ان کے خلاف اس انداز کی کوئی لڑائی نہیں شروع کرے گی جیسا کہ الجزائر میں دیکھی گئی تھی۔ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد سعد الکتاتنی کا یہ پہلا انٹرویو ہے۔ حسنی مبارک کو اقتدار سے فارغ کرنے پر انہوں نے فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔سعد الکتاتنی نے واضح کیا کہ مصری عوام کے پاس کوئی ہتھیار نہیں ہے اور ان کا اسلحہ صرف قانونی اور مقبولیت کا راستہ ہے۔ الکتاتنی نے واضح کیا کہ الجزائر میں وقوع ہونے والی خونی تحریک کسی طور مصر میں ظاہر نہیں ہو گی۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس