Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

نئی انتظامیہ کی تشکیل کا آغاز، عالمی معاہدوں کی پاسداری کرینگے۔ مرسی


قاہرہ26جون2012ء: مصرکے پہلے منتخب صدر اور اخوان المسلمون کے رہنمامحمد مرسی نے پیرکو نئی انتظامیہ کی تشکیل کا آغاز کردیا ۔ مصری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب صدر اور ان کے ساتھیوں کے سینئر فوجی حکام سے مذاکرات جاری ہیں جن میں کئی اختلافی امور کو طے کرنے کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔ ادھر مصری دارالحکومت اور دیگر شہروں میں محمد مرسی کی کامیابی پر زبردست جشن کا سلسلہ بھی جاری ہے۔محمد مرسی نے ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویواورمقامی سرکاری ٹی وی پر خطاب اور کارکنوں کے ایک اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ انتشار کے بعد اب قومی اتحاد کی ضرورت پر زورد یا اور کہا ہے کہ وہ تمام مصریوں کے رہنما ہوں گے ،خطے میں عسکری توازن کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنائیں گے،تمام عالمی معاہدوں اور چارٹرز کی پاسداری کریں گے اور امن قائم کریں گے،جب تک ہمارے سارے مقاصد پورے نہیں ہوتے انقلاب اس وقت تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اتحاد ان مشکل حالات سے نکلنے کا واحدراستہ ہے ۔ انہوں نے کامیابی پر احتجاجی تحریک کے شہداء کا شکریہ ادا کیا اور زور دیا کہ انقلاب جاری رہے گا۔ محمد مرسی نے خطے میں’’ عسکری توازن‘‘کے لیے ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔دوسری طرف مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں جشن کا سماں ہے، چوک میں گزشتہ 3 دن سے صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی جمع ہیں۔ محمد مرسی کی جیت کا اعلان ہوتے ہی آتش بازی کی گئی۔اس کے علاوہ فتح کی خوشی میں جلوس نکالے جا رہے ہیں جبکہ انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی التحریر اسکوائر محمد مرسی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا ۔

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں

سوشل میڈیا لنکس