Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

خیرت الشاطر کی نامزدگی قوم کے لیے خیر و برکت کاباعث بنے گی


لاہور4اپریل 2012ء:اخوان المسلمون کی جانب سے نائب مرشد عام خیرت الشاطر کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے پرمرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع اور فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد المرسی کے نام امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے اپنے الگ الگ خطوط میں اخوان کی شورٰی کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انجینئر خیرت الشاطر جیسی باصلاحیت اور امین شخصیت کا بحیثیت صدر انتخاب پوری قوم کے لیے خیر وبرکت کا باعث بنے گا۔
سیدمنورحسن نےاپنے خط میں اخوان کے خلاف وسیع پیمانے پر منفی پروپیگنڈے کی مذمت کی ہے اور اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار ایک جمہوری اور اکثریتی پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے پر کیوں اتنے سیخ پا ہیں؟ اسلامی تحریک ہمیشہ عوامی رائے کا احترام کرتی ہے۔ جب عوام اسلامی تحریک کا انتخاب کرتے ہیں تو پھر جمہوریت کے دعویداروں کو عوام کی رائے کا بھی احترام کرنا ہوگا۔
 

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں









سوشل میڈیا لنکس