Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق کا 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام


لاہور13اگست 2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے قوم کو 74ویں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت نہ کرسکنے والی قوموں کو دنیا سے حرف غلط کی طرح مٹا دیا جاتا ہے ۔ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے تن من دھن سے جدوجہد کرنی ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کوہنود و یہود کے خونی پنجہ سے آزادی نہیں مل جاتی ہماری آزادی ادھوری ہے۔ یہ موقع ہے کہ اللہ تعالیٰ سے پاکستان و عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیںخاص طور پر اپنے ان پیاروں کیلئے دعائیںکریںجنہوں نے اس عظیم وطن کے قیام کیلئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے اوراپنے ان اسلاف کو بھی جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی بقا،سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام ہے ،ہمیں وہ عہد و پیمان پورا کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ہم نے اپنے اللہ سے باندھا تھا ۔جب تک قوم اپنے اس عہد کو پورا نہیں کرتی ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کو حاصل کرسکتا ہے نہ قومی وقار اور ملکی خود مختاری کی بحالی اور حقیقی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک سال سے کرفیو اور بدترین لاک ڈاﺅن ہے ۔کشمیر میں زندگی رک چکی ہے اور کسی وقت بھی کشمیر میں خوفناک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ بانی ¿ پاکستان قائد اعظم ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔پاکستان کی شہ رگ دشمن کے پنجے میں ہے ،زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم متحد ہوکر اپنی شہ رگ کو دشمن کے پنجہ ءاستبداد سے آزاد کرائیں ۔اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کیلئے ہمیں تحریک پاکستان کے جذبہ سے اٹھنا ہوگا۔قوم یوم آزادی پر اس عزم اور عہد کا اعادہ کرے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔انہوں نے قوم سے خاص طور پر کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیںکرنے کی اپیل کی ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس