Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

یومِ آزادی تجدید عہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،محمد جاوید قصوری


13اگست2020
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 14اگست تجدید عہد کا دن ہے۔اسلام اور پاکستان مخالف عناصر ہماری ان نظریاتی بنیادوں کو کمزور اور کھوکھلاکرنے کی اپنی سی مذموم کوششیں کسی نہ کسی بہانے کرتے رہتے ہیں۔ہماری پہچان ایک مسلمان اور پاکستانی کی ہونی چاہیے۔یہی یوم آزادی کا ہم سب کے لیے پیغام ہے۔ ہمارے درمیان اسلام کا رشتہ ہے۔ اسلام اتحاد کا درس دیتا ہے۔ اگر ہم حقیقی اسلام پر عمل پیرا ہو جائیں تو خود بہ خود ہماری صفوں میں اتحاد پیدا ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ14 اگست ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے بڑی محنت اور جد جہد سے پاکستان حاصل کیا، اب اس ملک کی ترقی میں ہمیں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے۔ بانی ِ پاکستان نے فرمایا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک‘اسلامی تجربہ گاہ‘ بنانا چاہتے ہیں۔اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے سے ہمیں دنیا و آخرت، دونوں میں کام یابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اصل تبدیلی اس وقت آسکتی ہے جب ہم انتشار سے بچتے ہوئے متحد اور اسلام کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں۔آج پاکستان کو بنے74 برس گزر چکے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے آج بھی پاکستان میں انگریزوں کا قانون رائج ہے۔تعلیم،ثقافت، عدالت،معیشت،معاشرت،سیاست غرضیکہ ہر شعبہ زندگی میں ہم غیر اقوام کی غلامی اور تقلید میں مبتلا ہیں۔عدالتوں میں انگریزی قوانین کی بجائے قرآن و سنت کی تعلیمات پر مبنی اور خلفائے راشدین نیز مسلمان قاضیوں کے فیصلوں پر مشتمل قوانین کو جاری نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ لین دین اور تجارت میں بنیا سامراج اور یورپی اقوام کے طور طریقوں کو اپنائے بیٹھے ہیں۔سودی کاروبار اور جوئے کی مختلف جدید اقسام دھڑلے سے جاری ہیں۔تعلیم گاہوں میں وہی لارڈ میکالے کے وضع کر دہ نصاب اب تک چل رہے ہیں۔مخلوط تعلیم کا سلسلہ بھی ہنوز جاری ہے۔رشوت کے بھاؤ کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ اقرباء پروری اور سفارش کی وجہ سے اہل اور با صلا حیت افراد کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ماضی کے حکمرانوں اور موجودہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو بہت مایوس کیا ہے۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس