Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق کا سابق صدر محمد رفیق تارڑ کی اہلیہ کی وفات پر اظہارِ تعزیت


لاہور 12اگست 2020ئ
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کو ٹیلی فون کر کے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحومہ کی مغفرت اور خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔
دریں اثناسینیٹر سراج الحق، امیر العظیم،نائب امراءلیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ، عبدالغفار عزیز ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے دیرینہ رکن اور جماعت اسلامی سندھ کے انچارج دفتر ہارون الرشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس