Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

جماعتِ اسلامی کے رہنماؤں کی ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کی شدید مذمت


لاہور11اگست 2020ئ
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراءلیاقت بلوچ اور ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کے حکومت پنجاب کے فیصلے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا یہ اقدام ملک کے اسلامی تشخص کے منافی ہے ۔ حکومت فی الفور ایم ڈی ٹیکسٹ بورڈ کو ان کے عہدے پر بحال کرے ۔ انہوںنے کہاکہ ایم ڈی ٹیکسٹ بورڈ رائے منظور ناصر نے نجی تعلیمی اداروں میں اسلام ، پاکستان کے تشخص کے خلاف پڑھائے جانے والے نصاب کی نشاندہی کی اور انہیں تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پابندی عائد کی جو کہ بہت بڑا قومی کارنامہ اور ملک و قوم کی حقیقی خدمت کا مظہر تھا ۔ حکومت نے ان کے اس اقدام کی تحسین کرنے کی بجائے الٹا سیکولر ، لبرل ازم کے پرودہ گروہوں کی ایما پر ایم ڈی ٹیکسٹ بورڈ کو او ایس ڈی بناکر حکومت نے یہ پیغام دیا کہ وہ ملک پاکستان میں نظریاتی نصاب کو پروان نہیں چڑھنے دے گی ۔ پاکستان کے عوام ایسا کوئی اقدام برداشت نہیں کریں گے جس سے ملک کا اسلامی نظریاتی تشخص مجروح ہوتا ہو ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس