Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MYzZDhlc' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے،اس موقع پر غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے۔علماء و مشائخ وِنگ


فیصل آباد31جولائی 2020ء:جماعت اسلامی علماءمشائخ ونگ کے ضلعی صدر ریاض احمد سعدی نے کہا ہے کہ کہ قربانی کا مقصد مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے اور خالق کائنات کے حکم پر اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرنے کا جذبہ برقرار رکھنا ہے تاکہ مسلمانوں میں تقویٰ پرہیز گاری اور حکم الٰہی پر سرخم تسلیم کرنے کا ایمانی تقاضا پورا ہوسکے،عید الاضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے اس موقع پر غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے انہیں گوشت فراہم کیا جائے،قربانی کا گوشت جتنے زیادہ انسانوں تک پہنچے گا اتنا ہی زیادہ ثواب ملے گا۔انہوں کہاکہ معاشرتی ناہمواریوں کے خا تمے،قربانی کے جذبے،ہم آہنگی، اخوت کے فروغ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے ذریعے سے ہی ایک مضبوط فلاحی اسلامی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے، عید الاضحی قربانی کے جذبے اور مسلمانوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات میں خوشیاں بانٹنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔عید الاضحی ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے۔ ہمیں عید الاضحی پر غریب ہمسایہ، دوستوں، رشتہ داروں کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ انسانی خدمت کرنے سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتا ہے۔ اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قربانی کا مقصد اللہ کی محبت کو دنیا کی تمام محبتوں پرغالب کرنا ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس