Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MYVJZBYa' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

جماعت اسلامی حلقہ خواتین رہنماؤں کی جانب سے پوری پاکستانی قوم کو عید الاضحی مبارک


کراچی /31جولائی 2020ء: جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ قربانی و ایثار کا نام ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے۔اس فریضہ کی اصل روح جانور کی قربانی میں نہیں بلکہ اللہ کی غیر مشروط اطاعت میں پوشیدہ ہے۔عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یادگار ہے۔آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و قربانی کی ایک ایسی لازوال مثال قائم کی جس کی تاقیامت پیروی کی جاتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ دین توحید کے تقاضے پورے کرنے کے لیے جس محنت،ایثار اور قربانی کی ضرورت ہے وہ اسوہ ابراہیمی میں موجود ہیں اور قربانی کا یہ جذبہ ایک عالم گیر حیثیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں سیدہ حاجرہ علیہ السلام کی ایثار و قربانی اور بہترین تربیت کی یاد دلاتی ہے۔حضرت حاجرہ علیہ السلام بہترین ماں اور بہادر رفیقہ حیات تھیں جنہوں نے مکّہ کے بیابان میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایسی تربیت کی کہ آج تاریخ انسانی کو ان پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ اگر دور حاضر کی مائیں سیرت سیدہ حاجرہ علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر اپنے بچوں کی تربیت کریں تو معاشرے کو بہترین انسان میسر آ سکتے ہیں اور معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں کی بیخ کنی ممکن ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ منانے کا مقصد اس وقت تک پورا نہیں ہوتا جب تک اس میں ایثار و قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو قربانی کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا ہے۔ سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضہ ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں اس کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہمیں چاہیئے کہ ہم امت مسلمہ کے مظلوم مسلمانوں بالخصوص کشمیر،فلسطین،شام،افغانستان  برما، عراق، بنگلہ دیش اور ہندوستان کے مسلمانوں کی ان بیش بہا قربانیوں کو یاد رکھیں جنہوں نے امت مسلمہ کی حفاظت اور سر بلندی کے لیے اپنی جان قربان کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام یہی ہے کہ مسلمان کی زندگی کا اصل مقصود صرف اور صرف اللہ کی رضا کا حصول ہو۔ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام و حاجرہ علیہ السلام کی اس عظیم قربانی سے اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری، انسانیت کے لئے جذبہ ایثار و بھلائی، صبر اور برداشت کا درس ملتا ہے

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس