Jamaat-e-Islami Pakistan |

قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں ٗحافظ نعیم الرحمن کی شہریوں سے اپیل


کراچی/31جولائی202ء:امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر الخدمت کراچی حافظ نعیم الرحمن نے عید الاضحی کے موقع پر کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں قربانی کی کھا لیں الخدمت کو دیں تاکہ وہ عوام کے لیے خدمت اور ریلیف کے کام کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دے سکے۔الخدمت ٗ صحت ٗ تعلیم ٗ روزگار ٗ صاف پانی کی فراہمی، کفالت ِ یتامیٰ اور مواخات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور لوگوں کے غم سمیٹنے اور ان میں خوشیاں باٹنے کے عمل میں مصروف ہے سنت ابراہیمی ؑکی ادائیگی اہم فریضہ ہے لیکن اس کے لیے قربانی کی کھالوں کا درست مصرف بھی انتہائی اہم اور قربانی کی تکمیل کے لیے لازمی جز ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی صورتحال میں الخدمت کی جانب سے مساجد،امام بارگا ہوں،چرچز،مندروں،ملوں اور فیکٹریوں میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔سرکاری وفاق،وبلدیہ کے زیر انتظام اسپتالوں میں حفاظتی لباس تقسیم کیے گئے۔لاکھوں مستحق ولاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں راشن،رمضان المبارک میں 50ہزار کلو گوشت لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھ کر ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔گزشتہ ایک ماہ سے مستحق اور متاثرین بارش میں گوشت کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔یہ ساری سرگرمیاں اہل خیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہوپاتی ہیں،کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر ہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا ہے کیونکہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی دی ہوئی کھال اور عطیہ کی گئی رقم پائی پائی مستحقین اورضرورت مندوں میں خرچ ہوتی ہے۔جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کا بھی اس پر پھرپور اعتمادرہا ہے،لہٰذا اس کے فلاحی کاموں کو مزید وسعت دینے کیلئے عوام ہماراساتھ دیں اور قربانی کی کھالیں الخدمت کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تحت کراچی سمیت ملک بھر میں فی سبیل اللہ قربانیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، ان قربانیوں میں حصہ لینے والوں کا جذبہ قابل قدر ہے، الخدمت کے تمام ذمہ داران اور رضاکاروں کو ہدایت کی کہ مہم چرم قربانی میں ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دینی اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحی کے تینوں دن سرگرم عمل رہیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس