Jamaat-e-Islami Pakistan |

محمد حسین محنتی کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر چرم قربانی الخدمت کو دینے کی عوام سے اپیل


 

کراچی 29جولائی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے وعدوں کے بر عکس ایک سال میں 13 ارب 20 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قرضہ لیکر ملک کو مقروض اور عوام کو کنگال کردیا ہے۔ الخدمت نام ہے خدمت امانت و دیانت کا۔ کراچی تا کشمور لاک ڈاو ¿ن سے متاثرین میں راشن تقسیم سے لیکر طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم کرنے تک الخدمت کا کردار نا قابل فراموچ ہے۔ صوبائی امیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چرم قربانی الخدمت کو دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت سے وابستہ سابق میئر و ناظم عبدالستار افغانی و نعمت اللہ خان نے کراچی کی تعمیر و ترقی کےلئے دیانت و امانت کے ساتھ کام کیا جس کے مخالف بھی معترف ہیں۔ اگر آج کراچی سمیت سندھ میں دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت ہوتی آج عوام کو معمولی بارش میں اس طرح اذیت نال صورتحال سے دوچار نہ ہونا پڑتا۔ اربوں روپے کے بجٹ کے باوجود نالوں کی صفائی سے لیکر تمام شہری صاف پانی، بجلی سمیت اندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ حقیقی تبدیلی اور عوامی مسائل کے حل کےلئے ضروری ہے کہ کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام سے نجات حاصل کی جائے۔ صوبائی امیر نے کارکنان سے بھی اپیل کی کہ وہ چرم قربانی مہم میں بھرپور حصہ اور رابطہ عوام مہم کو تیز کردیں۔ امیر صوبہ نے بارش سے قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ نکاسی آب ، گندگی کے خاتمے کےلئے ٹھوس اور کرپشن فری اقدامات کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ عوام کوئی سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس