Jamaat-e-Islami Pakistan |

وزیراعظم یکساں نظام تعلیم بذریعہ قومی زبان کا وعدہ پورا کریں۔ دردانہ صدیقی


کراچی /28 جولائی2020ء:جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم بذریعہ قومی زبان اردو وقت کی اشد ضرورت ہے، جب تک ایک نصاب اور ایک زبان میں تعلیمی نظام نافذ نہیں کیا جاتا، ہم ترقی کے زینے پر نہیں چڑھ پائیں گے، وزیراعظم قوم سے کیا گیا ایک نصاب ایک زبان کا وعدہ پورا کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ تعلیم کی چھتری تلے چند مفاد پرست عناصر یکساں نظام کی آڑ میں قومی زبان اردو کو ترک کرنے کی سازشوں میں لگے ہوئے ہیں، ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دردانہ صدیقی نے کہا کہ ایک نصاب ایک نظام اور ایک زبان حکمران جماعت کے انتخابی منشور کا اہم نعر اور وعددہ تھا، وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم قوم سے کیا گیا اپنا یہ وعدہ فی الفور پورا کریں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا انحصار قومی زبان میں رائج نظام تعلیم میں ہوتا ہے، بدقسمتی سے آج تک ہمارے اوپر لارڈ میکالے کا نظام تعلیم مسلط ہے جس نے قوم کی ترقی کے راستے مسدود کر رکھے ہیں، جب تک ہم نسلِ نوکو ان کی قومی زبان سے آشنا اور ہم نصاب نہیں کرتے، ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس