Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

    Error writing file '/tmp/MY8JTJUj' (Errcode: 28 "No space left on device")
  • No News

ہوشربا مہنگائی نے سفید پوش اور دیہاڑی دار طبقے سے عید قربان کی خوشیاں چھین لی ہیں، ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد



  26 جولائی 2020ء لاہور(         ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے سفید پوش اور دیہاڑی دار طبقے سے عید قربان کی خوشیاں چھین لی ہیں۔گذشتہ ایک ہفتہ میں آٹے کا تھیلا 34 روپے،نان 3 روپے، روٹی 2 روپے اور مرغی کا گوشت 13 روپے کلو مہنگا ہوگیا ہے جبکہ سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کئی گناہ بڑھ گئی ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ اپنے جاری کردہ ریٹ لسٹیوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو فعال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں اور عوام منافع خوروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہے۔کرونا وبا کے دنوں میں عوام پہلے ہی معاشی بحران کا شکار ایسے میں مہنگائی کی حالیہ لہر نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 160 یوسی 85 رحمان پورہ میں کرونا فری اینٹی باڈی ٹیسٹ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد، پی پی 160 کے امیر احمد سلمان بلوچ، یوسی صدر محمد نواز، یوسی بلدیاتی امیدوار حافظ نعمان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ایک طرف حکومت عوام سے انسانی بنیادی سہولیات مہنگائی کرکے چھین رہی ہے تو دوسری طرح جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن عوام کی خدمت کیلئے میدان میں سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے مختلف علاقوں میں فری کرونا اینٹی باڈیز ٹیسٹ کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کررہے ہیں۔ کرونا وبا میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا اہلیان لاہور کی خدمت کا شاندار سفر جاری و ساری ہے۔     

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس