Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


12 جولائی 2020ء
لاہور ( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پاکستان کا دل شہر لاہور بجلی، پانی، ناقص سیوریج کا نظام، ٹوٹی سڑکوں جیسے مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔نااہل حکومت نے دو سالوں میں ہی ملک کو مسائل اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ شرقی لاہور کے صوبائی اور بلدیاتی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صدر سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، سیکرٹری سیاسی کمیٹی عامر نثار خان، امیر علاقہ شرقی ڈاکٹر محمود احمد، سیکرٹری علاقہ شرقی جماعت اسلامی لاہور خبیب نذیر,زبیر صدیقی اور صوبائی اور بلدیاتی امیدواران نے شرکت کی۔
ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ سخت گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ واپڈا کا ادارہ کرپشن کی بدترین نظر ہو کررہ گیا ہے۔ غریب اور عام آدمی اگر ایک دو مہینے کا بل جمع نہیں کرواتا تو واپڈا والے اس کا میٹر کاٹ دیتے ہیں اور وہ بچارہ دوبارہ میٹر لگوانے کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد رشوت اور سابقہ بل ادا کرکے مشکل سے دوبارہ میٹر بحال کرواتا ہے جبکہ بڑے بجلی چور حکومتی سرپرستی میں ایوانوں میں بیٹھے کر عوام کی بے بسی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی چوری اور کرپشن کا خمیازہ غریب عوام برداشت کرنے پرمجبور ہے جو قابل مذمت ہے۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور قوت کا مظاہرہ کریگی اور اہلیان لاہور کے سامنے ایماندار، نڈر اور پڑھی لکھی قیادت پیش کرے گی۔ عوام نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے بعد پی ٹی آئی کو بھی آزما لیا اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کی ایماندار اور محب وطن قیادت کے سوا کوئی دوسرا آبشن موجود نہیں۔ قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جماعت اسلامی کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا تو قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس