Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

سید منورحسن نے ہر طرح کی آمرییتوں کے خلاف ببانگ دہل اپنا مؤقف اپنایا،راشد نسیم


مورخہ12 جولائی 2020. ء
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہا ہے کہ سید منور حسن رحمتہ اللہ علیہ نے پوری زندگی اقامت دین اور پاکستان میں حکومت الہیہ کے قیام کیلئے عملی جدوجہدکرنے اور جابر وظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق کہنے اور اور اس پر ڈٹ جانے کی اعلی مثال قائم کی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا وہ کردار تھے جس کی نظیر ملنا ممکن نہیں ۔سید منورحسن نے ہر طرح کی آمرییتوں کے خلاف ببانگ دھل حق بات کہنے کا پاکستان کے سیاستدانوں کو سلیقہ دیا ان خیالات کا اظہارانہوں نے میرپورخاص میں جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی زندگی کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے امیر ضلع میر پور خاص افضال صدیق آرائیں ،امیرشہر میرپورخاص حاجی نور الہی مغل اورعاصم شیخ نے بھی خطاب کیا۔
راشد نسیم نے کہا کہ سادگی ،دیانت داری،خدا خوفی اورجرا ¿ ت و بےباکی سید منور حسن کی زندگی کی وہ اعلی مثالیں تھیں جن پر وہ اپنے آخری سانس تک قائم رھے سید منور حسن کی رحلت سے جو خلاءپیدا ہواہے اس کا پر ہونا مشکل ہے سید منور حسن جیسی درویش صفت شخصیات صدیوں میں پیداہوتی ہیں انہوں 1977 کے الیکشن میں کراچی کے حلقہ سے قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ لیکر اپنی مقبولیت کا لوہا منوایا۔ سید منورحسن کراچی کی سیاست کا وہ جرا ¿ت مند اور نڈر کردار تھے کہ تمام تر جابرانہ، ظالمانہ اور دھشت گردی کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کے باوجود ان کے قد م نہ ڈگمگائے اور وہ کراچی کی لسانی دھشگردانہ سیاست کے خلاف کوہ گراں ثابت ہوئے اورسید منورحسن کراچی کے ستم رسیدہ مظلوموں کی آواز بن کر ان کے لئے سایہ دار درخت کی مثال بنے رہے۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس