Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

سودی نظام اورکرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیرملک ترقی نہیں کر سکتا،کاشف سعید شیخ


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 11جولائی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے دودسمیت روزمرہ کی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ حکومت عوام کی حالت زارپررحم کرتے ہوئے قیمتوں پرکنٹرول اورمہنگائی کے جن کو بوتل میں بندکرنے کے لیے سنجیدہ وکرپشن فری اقدامات کرے۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ حکومتی نااہلی اورناکام معاشی پالیسی کی وجہ سے عوام مہنگائی بے روزگاری،کرپشن،بجلی بحران سمیت بےشمارمسائل کا شکارہیں جوکہ بلندوبانگ حکومتی دعوں کی نفی ہے۔آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرپٹرول،گیس،بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرے عوام سے زندہ رہنے کا حق بھی چھینا جارہا ہے جوکہ انکی عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ سودی نظام اورکرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیرملک ترقی اورعوام مسائل سے چھوٹکارہ حاصل نہیں کرسکتے۔جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے لیے کوشاں ہے۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس