Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

الخدمت سستا تندور سے شہری 10 روپے میں تین روٹیاں حاصل کر سکیں گے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد



11 جولائی 2020ء
لاہور( ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے اور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے۔بدقسمتی سے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے ذریعہ زندہ درگور کررہی ہے۔ لوگوں کے پاس روٹی کھانے کے وسائل نہیں وزیر اعظم عمران خان نئے شہر بنانے کی باتیں کررہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہیں۔ آٹا، چینی، دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اڑھائی سال کے دورہ اقتدار میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والا طبقہ مہنگائی، بیروزگار اور حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہوچکا ہے۔ پی آٹی آئی کی دلفریب تبدیلی نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے۔ان ٰخیالات کا اظہار انہوں نے مین عزیز روڈ نزد نیلا سکول مصری شاہ میں ''الخدمت سستا تندور'' کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افتتاح کے موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، محمد عباس، ارشد جاوید، حکیم محمد وقاص، حافظ عمران، احسن طفر و دیگر قائدین موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی بنا اقتدار کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے شہر بھر میں الخدمت سستے تندور لگا کر خدمت کاکام کررہی ہے۔ الخدمت سستے تندور سے شہری 10 روپے میں تین روٹیاں حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ابھی تک سستا، آٹا اور چینی فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران مہنگائی مافیا کے آگے بے بس ہوچکے ہیں۔ شہر بھر میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذی کاروائی میں مصروف ہیں جبکہ غریب آدمی ہر طرف سے لوٹنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس مشکل وقت میں اہلیان لاہور کے شانہ بشانہ گھڑی ہے۔شہر بھر میں الخدمت سستے تندور لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اہل خیر اور مخیر حضرات الخدمت فاؤندیشن اور جماعت اسلامی کے دستہ بازو بنیں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس