Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے ملک و قوم کو مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا ہے،حافظ محمد ادریس


لاہور 10جولائی 2020 ئ
جماعت اسلامی پاکستان کے راہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے تمام وعدوں کو بھلا دیا ہے ۔عوام کی اکثریت غربت مہنگائی ،بے روز گاری کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہو چکی ہے ۔حکمران اپنی موج مستیوں میں مگن ہیں اور انہیں عوام کی پریشانیوں سے کوئی غرض نہیں ۔اسلامی ریاست کے حکمران اللہ کے سامنے جواب دہی کے احساس سے راتوں کو اٹھ کرروتے تھے ،مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والوں نے ملک و قوم کو مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حافظ محمد ادریس نے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے ہ چیز مہنگی اور عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے ۔عوام کی کہیں شنوائی نہیں ،حکمران بلند و بانگ دعوے اور وعدے کرتے ہیں مگر کسی ایک وعدے پر پورے نہیں اترتے ۔وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وعدہ کرکے پورا نہ کرنے اور یوٹرن لینے والے عظیم لوگ ہوتے ہیںجبکہ اللہ اور اللہ کا رسول ﷺ فرماتے ہیں کہ وعدہ پورا نہ کرنے والے کا دین سے کوئی تعلق واسطہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک خوف خدا رکھنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے والی دیانتدار قیادت نہیں آتی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں کہ ملک و قوم ترقی اور خوشحالی کی منزل کو حاصل کرسکتے ہیں ۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس