Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

حکومت عوام کو ر یلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے میں لگی ہوئی ہے،میاں محمد اسلم


لاہور 9جولائی 2020
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے حکم پر ایک بار پھر بجلی تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہاہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کو ر یلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا میں گندم پیدا کرنے والے آٹھویں اور گنا پیدا کرنے والے نویں ملک کو آج آٹے اور چینی کے بحران کا سامنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی این 53کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہاوزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد آٹا اور چینی مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گیا ہے، عوام نے پی پی ، مسلم لیگ سمیت سب کو ایک بار نہیں بار ہا آزمایا ہے اور ہر بار ان کی آرزوﺅں کا خون ہواہے ۔ ہر حکومت نے عوام کو نئے مسائل اور مصائب سے دوچار کیا،میاں محمد اسلم نے کہا کرپٹ ، بددیانت اور دولت کی ہوس میں مبتلا لوگ ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ، وہ دولت کے بل بوتے پر آتے ہیں اور لوٹ مار کر کے چلے جاتے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں ۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس