Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام دشمنی کی انتہا ہے،ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد


6 جولائی 2020ء
لاہور( )امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے ادویات کی قیمتوں میں ظا لمانہ اضا فے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام دشمنی کی انتہا ہے،وبا کے دنوں میں ادویات مہنگی کرنا عوام سے علاج معالجہ کی سہولیات چھیننے کے مترادف ہے۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے کرونا وبا میں فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز بھی مایوس ہوچکے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے 39 ڈاکٹروں کا مستفی ہونا محکمہ صحت کی کارکردگی اور کرونا وبا میں ہسپتالوں میں سہولیات پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا، چینی، پٹرول کے بعد حکومت میڈیسن کمپنی مافیا کے سامنے بھی بے بس ہوچکی ہے جبکہ حکومت کی عدم دلچسپی سے مہنگی ادویات سے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت کے ساتھ حکومتی رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے۔ حکومتی اقدامات نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا کر رکھ دیا ہے۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء سے لیکر علاج معالجہ کی ادویات تک مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے۔ غریب اور متوسط طبقات دو وقت کی روٹی اور علاج معالجہ کیلئے شدید مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ حکمران مسائل پر نوٹس لینے اور کمیشن بنانے میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیسن کمپنی مافیا کو لگام ڈالے اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس