Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

آزادی صحافت پر قدغن لگا نے کی بجائے حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر کرے،محمد جاوید قصوری


06جولائی 2020

لاہور ( )امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجا ب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا ہے۔ تینوں ایک ہی کشتی کے مسافر نکلے ہیں۔ حکومت کی کارکرگی صرف اور صرف ٹویٹر اور اخبارات بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ موجودہ حکمران بھی ماضی کی حکومتوں کی نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اضافی اخراجات کے خاتمے کے لیے گائے، بھینس اور گاڑیاں فروخت کیں مگر ارکان سینٹ، پارلیمنٹ اور کابینہ کے وزراء کے اللوں تللوں پر قابو نہیں پایا گیا۔ مہنگائی کی کمی کے امکان نظر نہیں آرہے۔ حکومتی دعوے محض طفل تسلیاں ہیں۔ دکھاوے کے اقدامات سے تبدیلی نہیں آسکتی۔ عمران خان اور ان کی ساری ٹیم نا اہلوں کا ٹولہ ہے۔ جس سے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج جن حالات سے دوچار ہے ایسے مایوس کن حالات پہلے کبھی نہ تھے۔ جماعت اسلامی ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔ سیلاب ہو، 8اکتوبر کا خوفناک زلزلہ ہو یا پھر اب کورنا وائرس کی تباہ کاریاں، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور ان کو درپیش مسائل میں ہر ممکن مدد کرتے رہیں گے۔ رشوت کا ریٹ بڑھ چکاہے۔ چوریاں،ڈکیٹیاں اور لاقانونیت کا دوردورہ ہے۔پنجاب میں بیڈ گورننس ہے۔پورا پنجاب لاوارث ہے۔ محمد جاوید قصوری نے سے مزید کہا کہ جماعت اسلامی صاف شفاف احتساب کی حامی ہے۔آزادی صحافت پر قدغن لگا نا قابل مذمت ہے۔ حکومت اپنی کارکردگی کو بہتر کرے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت سب اچھا سننے کی عادی ہوچکی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ چور حکومتی پارٹی میں ہو یا اپوزیشن میں سب کو بے نقاب کیا جائے۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس