Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

کراچی صارفین کےلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے تک اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے،محمد حسین محنتی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) 04 جولائی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے حکومت کی جانب سے کراچی صارفین کےلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری کو مہنگائی، بے روزگاری اور لاک ڈاو ¿ن کے مارے عوام پر بجلی گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس وقت کراچی تا کشمور پورا صوبہ لاقانونیت و بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ نا اہل حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت اور نہ ہی ویژن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباءآڈیٹوریم میں صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جے یو آئی سندھ کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے صوبائی امیر کو جے یو آئی سندھ کے تحت 9 جولائی کو مقامی ہوٹل میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا۔ جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں مولانا غیاث احمد، امین اللہ، شرف الدین انڈھڑ جبکہ جماعت اسلامی سندھ کے ناظم عمومی مولانا محمد دین منصری اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہبدامن سے لیکر صاف پانی تک سندھ اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کرپشن، مہنگائی اور اقرباءپروری کے بعد کورونا وبا کی صورتحال نے حکومتی نا اہلی کو واضح خاص طور پر صحت کے ناقص نظام کو بے نقاب کردیا ہے۔  

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس