Jamaat-e-Islami Pakistan |

اہم خبریں

پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور مخلص و دیانتدار قیادت ہے،حافظ نصراللہ عزیز



کراچی (اسٹاف رپورٹر) 03 جولائی 2020 جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ بدترین طرز حکمرانی میں موجودہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کو بھی مات دے دی ہے۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستانی عوام بنیادی ضرورت اشیائے زندگی سے محروم ہوتے چلے جارہے ہیں بدترین مہنگائی اور بیروزگاری کا اڑدھا عوام پر مسلط کرکے عوام کی زندگیوں کو اجیرن کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل مخلص و دیانتدار اور کرپشن و بدعنوانی اقرباءپروری سے پاک قیادت ہے۔ پاکستان پر مسلط اشرافیہ کا ٹولہ نام اور چہرے بدل بدل کر مسلط رہا ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگاکر عمران خان نے پاکستان کی بائیس کڑور عوام سے دھوکہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی میرپور خاص کے تنظیمی دورہ کے موقع پر منعقدہ اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں امیرجماعت اسلامی ضلع میرپورخاص افضال صدیق آرائیں، مقامی امیر حاجی نور الہی مغل،حافظ سلمان خالد ،عاصم شیخ سمیت تمام یوسی ناظمین ،شعبہ جات کے ذمہ داران اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ انہوں نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان عوامی رابطہ مہم کے ذریعے عوام تک جماعت اسلامی کا پروگرام اور لائحہ عمل پہنچائیں اور آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے عوام کی تربیت اور ذھن سازی کریں۔انہوں نے مذید کہا کہ انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ھے ضرورت اس بات کی ھے کہ عوام اپنی حقیقی اور دیانتدار قیادت کو پہچان کر انتخاب کریں۔
 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں




سوشل میڈیا لنکس