Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

عوام کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے کسانوں اورغریب عوام کو مایوس کیا۔میاں رشیدمنہالہ


لاہور28اکتوبر2019ء: کسان بورڈ لاہور ڈویژن کے صدر میاں رشید منہالہ نے کیا ہے کہ عوام کو سبز باغ دیکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے کسانوں اورغریب عوام کو مایوس کیا لاہور کے سرحدی علاقوں میں سوئی گیس کی بیس بیس گھنٹے شدید لوڈشیڈنگ سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 181 کے علاقہ منہالہ کلاں میں کسانوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں لکڑی، کوئلہ اور سلنڈر گیس مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں گیس آ نہیں رہی اور ہر ماہ بل بھیج دیئے جاتے ہیں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے بچے بغیر ناشتہ کے سکول اور مرد بغیر ناشتے کے دفتروں، مزدوری اور کھیتوں میں جانے پر مجبور ہیںاگر گیس آ بھی جائے تو کھانا پکانا محال ہے حکومت اور محکمہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرے ورنہ کسان اور عام عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے لاہور کو جام کر دیں گے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس