Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

وزیر اعظم بزدلانہ موقف اختیار کر کے قوم کو کنٹرول لائن عبور نہ کرنے کے مشورے دے رہے ہیں ۔جاویدقصوری


لاہور/28اکتوبر2019ء:امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وصدر ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم کے نام ویڈیو پیغام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں ظلم ہوگا، وہاں عوامی رد عمل کا پیدا ہونا فطری بات ہے۔ ہندوستان نے 72برسوں سے مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمارکھا ہے۔ وادی میں تین ماہ سے کرفیو نافذ ہے اور ہمارے ملک کے وزیر اعظم قوم کو کنٹرول لائن عبور نہ کرنے کے بزدلانہ مشورے دے رہے ہیں۔ جموں کشمیر ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینے کا پابند ہے۔ ہندوستان سے 1948میں بھی آزادکشمیر کا علاقہ پاکستان نے جنگ کر کے حاصل کیا تھا۔ اب بھی وہ مذاکرات کے ذریعے یہ مسئلہ حل نہیں کرے گا۔اگر بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی 9لاکھ فوج کو رکھ سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں رکھ سکتا۔؟ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے جس کا دفاع کرنا لازم ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان کہ ”کشمیر میں کرفیو کے 12ہفتہ بعد عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔“ اس بات کا اعتراف ہے کہ حکومت پاکستان کی کشمیر کے حوالے سے موجودہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں تقریر کے بعد ابھی تک اس کے گن گا رہے ہیں۔اب تقریروں سے آگے بڑھنا ہو گا۔محض تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک و قوم کا المیہ ہے کہ تاریخ کے نا اہل ترین حکمران ہمارے اوپر مسلط ہوگئے ہیں، جنھیں قومی وسائل اور ان کے حل کا ادراک ہے اور نہ ہی سفارت کاری کا کچھ پتہ ہے۔ قوم کو مسلسل گمراہ کیا جارہا ہے۔ تبدیلی کا جو خواب عوام کو دکھایا گیا تھا، وہ آہستہ آہستہ چکنا چور ہوتاجارہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے عالمی سطح پہ اپنی نااہلی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کشمیر عوام کو زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی حمایت کی ضرورت ہے اگر وزیر اعظم عمران خان نے کشمیری نہتے مسلمانوں کے لیے کچھ نہ کیا تو تاریخ انھیں معاف نہیں کرے گی۔ بلکہ تاریخ یاد رکھے گی کہ ایک طرف فاشسٹ نریندرمودی کشمیریوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنارتھا۔ خواتین کی عصمت دری کی جارہی تھی۔ جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان اور حکومتی وزرا محض بیانات اور پوائنٹ اسکورنگ کر کے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے تھے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس