Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

72 سال مذاکرات سے کیا ملا،کشمیرمذاکرات سےنہیں صرف جھادسے آزاد ہوسکتاہے۔مجاہد چنا


جیکب آباد/28اکتوبر2019ء: جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کہا ہے کہ ٹیپوسلطان ہونے کے دعویدار حکمران مسئلہ کشمیر پرقوم کی ترجمانی، جرات وغیرتمندی کا مظاہرہ کی بجائے بزدلی اورغیروں کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں،کشمیرمذاکرات نہیں صرف جھاد کے ذریعے آزاد ہوسکتاہے۔72 سال مذاکرات میں کشمیریوں کو کیا ملا ہے،حکومت سیاسی وسفاتی محاذ پرناکام، دوماہ میں مسئلہ کشمیر کے حل میں حکومت نے کوئی پیش رفت نہیں کی بلکہ قوم کا وقت ضایع کیا ہے جس سے قوم کے اندر کشمیر کی سودی بازی کے حوالے سے شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ جیکب آباد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جذبہ جھاد اورشوق شہادت امت مسلمہ کی معراج ہے۔مسئلہ کشمیر اورجھاد کے حوالے سے وزیراعظم کا لب لہجہ قابل افسوس اورغیروں کا پڑھایا ہوا سبق ہے جو رٹہ لگاکرقوم کوگمراہ اورکشمیریوں کے زخموں پرنمک پاشی کی جارہی ہے۔کپتان نے اپنے وعدوں کے برعکس ابتک جتنے یوٹرن لیے ہیں اس سے محسوس ہوتا ہے کہ اب وہ اپنی مرضی سے استعفیٰ بھی نہیں دے سکتے۔جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی اورقوم کے اندر جذبہ جھاد وشوق شہادت کا جذبہ بڑھانے کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔ ملک کے طول وعرض میں جھاد کشمیر مارچ کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ انشاءاللہ جھا د کے نتیجہ میں وادی کشمیرمیں آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس