Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

تمام بحرانوں کا ایک ہی علاج ہے کہ چہرے نہیں نظام بدلے اور قرآن وسنت کا نظام غالب ہو ۔لیاقت بلوچ


لاہور 27اکتوبر 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں عوامی وفود اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی بحران مسلسل بڑھ رہاہے ۔ پی پی پی ، مسلم لیگ اور فوجی آمریتوں کی طرز ِ اقتدار کی طرح عمران خان کی قیادت میں نظام اقتدار مزید خرابیوں ، تنزلی اور بحرانوں سے دوچار ہے ۔ یہ بحران گہرا ہورہاہے ، بحرانوں کا ایک ہی علاج ہے کہ چہرے نہیں نظام بدلے اور قرآن وسنت کا نظام غالب ہو ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے اپوزیشن ا حتجاج کا آغاز ہو گیاہے ، اس کا انجام ماضی کے15 سالوں کی طرح نمبر 1 کو رخصت ہونا ہوگا ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی سیاست اگر ذمہ داری ، نظریاتی اور گڈگورننس سے جڑی ہوتو عوام کو فلاحی نظام مل سکتاہے ۔ اصولی اور نظریاتی سیاست جماعت اسلامی کا مشن ہے ۔ نظریاتی اور جمہوری قدروں کا خاتمہ پوری قوم میں تعصبات کا کینسر بن گیاہے ۔ جماعت اسلامی آئینی ، عدل اور نظریاتی سیاست بحال کرے گی ۔

لیاقت بلوچ نے کشمیریوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جموں و کشمیر میںآزادی اور حق خوداردیت کی تحریک بے مثال اور تاریخ ساز ہے ۔ عالمی بے حسی کے باوجود ہندوستان جمو ں و کشمیر پر ناجائز قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گا ۔ جموں و کشمیر کے مظلوم ، بے گناہ اور نہتے انسانوں پر ہندوستانی قابض فوج کا ظلم پورے ہندوستان میں بغاوت پیدا کر رہاہے ۔ ناکالینڈ نیا جموں و کشمیر بن رہاہے ، نریندر مودی ضد ، ہٹ دھرمی ، ظلم و جبر اور فاشزم کا راستہ چھوڑیں اور کشمیریوں کو عالمی فیصلوں کے مطابق حق خود ارادیت دیں یہی مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس