Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

اسلام مکمل دین جو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے ۔محمد الطاف


لاہور26اکتوبر2019ء:منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جو دنیا و آخرت کی کامیابی کا ضامن ہے یہ دنیاوی زندگی گزارنے کے لئے ایک ضابطہ فراہم کرتا ہے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس کے بارے میں اسلام نے رہنمائی نہ کی ہو، اسلام کے علاوہ دنیا کے تمام مذاہب نا مکمل اور ادھورے ہیں، صرف اسلام ہی کامل دین ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے شعبہ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام مرکزی ذمہ داران کی ماہانہ شب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم زندگی کے جس شعبے کو بھی لیلیں،اسلام نے اس شعبے میں مکمل رہنمائی فرمائی ہے، اگر سیاست کو لیں تو اسلام ایک بہترین بہترین سیاسی نظام پیش کرتا ہے،منتظم اعلیٰ نے مزید کہا کہ اسلام نے دیگر مذہب کی طرح سیاست کو مذہب سے الگ نہیں رکھا،اسلام مذہب اور سیاست کو لازم و ملزوم قرار دیتا ہے۔ اسلام کے نزدیک حکومت کا مقصد احکام الہٰی کو نافذ کرنا اور مزہبی احکامات کے مطابق لوگوں کی نگرانی اور رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح و بہبود اور حقوق کی حفاظت کرنا ہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس