Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

سینیٹر سراج الحق نے ارکان سے استصواب رائے کے بعد حافظ نعیم الرحمن کو تیسری بار جماعت اسلامی کراچی کا امیرمقرر کردیا


کراچی25اکتوبر2019ء: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کراچی کے ارکان سے استصواب رائے کے بعد آئندہ 3 سال کے لئے حافظ نعیم الرحمن کوجماعت اسلامی کراچی کا امیر مقرر کر دیا ہے‘ حافظ نعیم الرحمن کی مدت امارت نومبر 2019تا اکتوبر 2022تک کے لیے ہوگی۔واضح رہے کہ دستور کے مطابق جماعت اسلامی حلقہ کراچی کے امیر کیلئے ارکان جماعت اسلامی سے خفیہ رائے لی جاتی ہے جس کی روشنی میں امیر جماعت اسلامی پاکستان مقامی امیر کی تقرری کا اعلان کرتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن11اکتوبر 2013کو جماعت اسلامی کراچی کے امیر مقرر ہوئے۔وہ  حیدرآباد سندھ میں پیدا ہوئے‘ انہوں نے میٹرک گورنمنٹ علامہ اقبال ہائی سکول حیدرآباد سے کیا‘ پاکستان شپ اونر گورنمنٹ کالج سے انہوں نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا جب کہ این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ حافظ نعیم الرحمن زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے فعال کارکن رہے۔ انہوں نے مختلف حلقوں اورکالجز میں تنظیمی ذمہ داریاں نبھائیں‘ وہ اسلامی جمعیت طلبہ این ای ڈی یونیورسٹی کے ناظم بھی رہے‘ ناظم کراچی‘ ناظم صوبہ سندھ رہنے کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی بھی رہے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس