Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

حکومت آمرانہ اور فاشسٹ حربے اختیار نہ کرے ، اپوزیشن کے پرامن ، آئینی ، سیاسی اور جمہوری احتجاج کا حق تسلیم کیا جائے ۔ لیاقت بلوچ


لاہور22 اکتوبر 2019ء:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان ماضی کے حکمرانوں کا رونا رو کر اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ ماضی میں حکمرانوں کی کرپشن کے ساتھ معیشت جس سطح پر تھی ، حکومت اسے برقرار رکھتی ، بہتر کرتی ، عوام کو ریلیف دیتی لیکن عدم حکمت ، تکبر اور نااہلی کی وجہ سے جی ڈی پی ، روپے کی قدر ، سرمایہ کاری کا حجم ، معاشی سرگرمیاں گر گئیں جبکہ افراط زر ، بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ حکومت عوام کی صحت کے ساتھ مجرمانہ کھیل کھیل رہی ہے ۔ جماعت اسلامی وفاق کے پی ایم ڈی سی کے خاتمہ اور پنجاب حکومت کے ایم ٹی آئی ایکٹ کے آرڈی نینس کو مسترد کرتی ہے ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن کے احتجاج سے خوف زدگی میں بزدلی کا آخری درجے کا راستہ اختیار کر لیاہے ۔ حکومت اپوزیشن کے احتجاج اور آزادی مارچ کو ریاستی طاقت سے روکے گی تو نہ ختم ہونے والے احتجاج کی بنیاد پڑ جائے گی ۔ حکومت آمرانہ اور فاشسٹ حربے اختیار نہ کرے ، اپوزیشن کے پرامن ، آئینی ، سیاسی اور جمہوری احتجاج کا حق تسلیم کیا جائے ۔ 

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاﺅن کے ذریعے 80 دن سے ظلم کی انتہا اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کر رہاہے، دوسری جانب پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اورلائن آف کنٹرول پر فائرنگ ، گولہ باری ، دہشتگردی کرتا ہی چلا جارہاہے ۔ نریندر مودی 

خطہ کو خطرناک جنگ کی جانب دھکیل رہاہے ۔ پاکستان کے پاس قومی کشمیر پالیسی ، موثر سفارت کاری کا روڈ میپ اور جہاد فی سبیل اللہ کا ہی آپشن ہے ۔ تاخیر ، غفلت اور بزدلی صدیو ں کا دباﺅ ڈال دے گی ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس