Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

مودی انسانیت کا قاتل، کشمیرکا واحد حل جھاد ہے، جمعہ کو لیاقت بلوچ کی قیادت میں جھاد کشمیر مارچ ہوگا۔محمد حسین محنتی


جیکب آباد 21اکتوبر2019 ء:جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نریندر مودی انسانیت کا دشمن ہے، کشمیر کی آواز کو ظلم اور تشدد سے نہیں دبایا جاسکتا، انصاف کے عالمی اداروں کا امن کے قیام کے لیے کردار نظر نہیں آرہا، کتوں اور بلیوں کے حقوق کی بات کرنے والے حقوق انسانی کے ادارے اور عالمی ضمیر 77 دنوں سے محصور مظلوم کشمیریوں پر کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل جہاد ہے، جماعت اسلامی کے تحت 25اکتوبر کو جیکب آباد میں مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی قیادت میں جہاد کشمیر مارچ ہوگا جس میں مردوخواتین بچے بوڑھے بھرپور شرکت کرکے مودی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے،مولانا فضل الرحمن کو مارچ کرنے دیا جائے، عمران خان وعدے کے مطابق کنٹینر بھی فراہم کریں، 126دن دھرنے دینے والے کس منہ سے آزادی مارچ کا راستہ روک رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی رہنما حافظ نصر اللہ عزیز چنا، عبدالحفیظ بجارانی، مجاہد چنا، ضلع امیر دیدار علی لاشاری، صادق علی ملغانی، ہدایت اللہ رند، غلام حیدر پیرزادہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر مارچ وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے، نریندر مودی اسلام اور مسلمانوں سمیت پوری انسانیت کا دشمن ہے انڈیا میں اقلتوں کو درندگی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت کی اس بربریت پر عالمی ادارے اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل کی آواز کا کچھ اثر نہیں ہورہا، سوڈان اور مشرقی تیمور میں ریفرنڈم کے ذریعے مسائل حل کئے گئے تو کشمیر میں ایسا کیوں نہیں کیا جاتا، 72سالوں میں کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا بھارت سے مذاکرات میں کوئی نتیجہ نہیں نکلا، کشمیر مسئلے کا حل صرف جہاد میں ہے، انہوں نے پاکستانی فوج سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر میں داخل ہوکر کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف برسرپیکار ہو، بنگلادیش میں جب حالات خراب ہوئے تو بھارتی فوج وہاں داخل ہوئی تھی اب یہ ذمہ داری پاکستانی فوج پر بھی عائد ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے تقریر اچھی کی مگر اب اس سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے حکومتی کوششیں مایوس کن ہیں، مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو مارچ کرنے کا جمہوری، سیاسی،آئینی اور اخلاقی حق حاصل ہے، اس حوالے سے حکومتی اقدامات جمہوریت کی نفی ہیں، ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس