Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

انڈین آرمی کو نیلم کے سامنے سے ہٹا یا جائے، عوام فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔محمدالطاف


 لاہور/20اکتوبر2019ء:منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہا کہ انڈیا مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہیں دبا سکا آزاد کشمیر کے عوام تو کسی بھی صورت گھبرانے والے نہیں لیکن نیلم ویلی کو اب جلنے سے بچائیں گے مکاردشمن ہمیں تقسیم کر کے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتا ہے جو کسی صورت ہم پورا نہیں ہونے دیں گے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا ئیں گے لیکن ہم اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل اس گھڑی میں وہ عوام کے مسائل کی طرف توجہ دے,ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیلم ویلی آزاد کشمیر میں بھارتی گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا منتظم اعلیٰ محمد الطاف نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین ایل او سی نیلم کے لیے حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان فوری طور پر عارضی متبادل جگہ کا انتظام کرے،فائرنگ متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھائے،نیلم سے 50فیصد آبادی ہجرت کر کے مظفرآباد کی طرف جا رہی ہے،ایک طرف انڈیا فائرنگ کر کے لوگوں کو بے گھر کر رہا ہے نہتے لوگوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں،دوسری طرف ہماری حکومت نے عوامی مسائل پر چپ سادھ لی ہے اور بے حسی کا شکار ہو چکی ہے،اس وقت ایل او سی پر بسنے والے لوگ ازیت ناک صورت حال سے دوچار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اداروں سے مطالبہ اور انہیں کہنا چاہتے ہیں کہ نیلم کی عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں انڈین آرمی کو نیلم کے سامنے سے ہٹا یا جائے روز روز کی ازیت ناقابل برداشت ہے،فوری طور پر ایل او سی پر موجود نوجوانوں کو ابتدائی دفاعی ٹریننگ دی جائے تاکہ بوقت ضرورت اپنی دھرتی کا دفاع کر سکیں،ہر گاوں میں ابتدائی طبی امداد سینٹر قائم کیا جائیاور لوگوں کو first aid کی تربیت دی جائے،فوری طور پر بنکرز بناکر دیے جائیں تاکہ جانی نقصان کم سے کم ہو،متاثرین کی فور امداد کا بندوبست کیا جائے،متاثرین ایل او سی نیلم کے لیے حکومت آزاد کشمیر اور پاکستان فوری طور پر عارضی متبادل جگہ کا انتظام کرے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس