Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حکومت پاکستان فوری طور پر جہاد کا اعلان کرے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی ۔ذکراللہ مجاہد


لاہور/20اکتوبر2019ء:امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اقوام عالم نے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا اس لیے اب بھی ہ میں زیادہ توقعات عالمی برادری سے نہیں رکھنی چاہیں ۔ بھارت لاتوں کا بھوت ہے وہ باتوں سے ماننے والا نہیں ہے ایک کروڑ انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے جو مسلسل سوا دو ماہ سے کرفیو میں ہیں خوراک،ادویات اور بچوں کے دودھ کی شدید قلت ہے اس لیے کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے جہاد کا اعلان کیا جائے ۔ حکومت پاکستان فوری طور پر جہاد کا اعلان کرے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ذکر اللہ مجاہد مزید کہا کہ کشمیری مسلمان ستر سال سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ کشمیریوں نے ایک دن کے لیے بھی بھارت کے غاصبانہ تسلط اور غلامی کو قبول نہیں کیا ہے اور جدو جہد آزادی میں لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ۔ استصواب رائے کشمیریوں کا جمہوری حق ہے لیکن بھارت کشمیر میں جمہوریت کا قتل کر رہا ہے ۔ بھارت 70سال سے مظلوم و نہتے کشمیریو ں پر مظالم ڈھارہا ہے لیکن تمام تر جبرو تشدد اور ریاستی و فوجی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے اندر موجود جذبہ آزادی اور شوق شہادت ختم نہیں کر سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کیخلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔ حق خودارادیت اور آزادی کشمیریوں کا پیدائشی اور بنیادی حق ہے جس کے حصول کے لیے کشمیریوں سمیت پوری پاکستانی قوم کو متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی درحقیقت تکمیل پاکستان ہے ۔ آج پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے مکمل آگاہ ہوچکی ہے اور عالمی قیادتوں کو اس امر کا بخوبی احساس ہے کہ کشمیر کا تنازعہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہ
ہوا تو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو بھارت کے ہاتھوں مسلسل خطرات لاحق رہیں گے ۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس