Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی کا وزیر اعظم عمران خان کو خط


اسلام آباد18اکتوبر2019ء: نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے اپنے ایک خط میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ای او بی آئی پنشنرز کی ماہانہ پنشن کو 13000سے بڑھا کر غیر ہنر مند مزدور ں کی ماہانہ اجرت 17500جو کہ حکو مت پاکستان نے مقرر کی ہے کے برابرکی جائے،کیو نکہ ای ای او بی آئی فنڈ حکو متی بجٹ کا حصہ نہیں بلکہ یہ ملاز مین کی ماہانہ کٹو تی سے جمع شدہ فنڈ ہے جس کو ماضی کی حکو متوں نے متعلقہ ادارے سے وازرت خزانہ کے ماتحت کرو اکر اس کا غیر قانونی اورغلط استعمال کیا اور ابھی بھی یہی کام جاری ہے۔
شمس الرحمن سواتی نے اپنے خط میں کہا کے وزیر اعظم اٹھارویں تر میم کے بعد اس فنڈ کو حقداروں تک بر وقت پہنچانے کے حوالے سے درپیش رکاوٹوں کو دور کر نے کے لیے اپنا کردار ادا کر یں،انھوں نے کہا ماضی کی حکو متوں نے مستحق مزدورں کے اس فنڈ کو بُری طر ح لو ٹا اب جبکہ آپ کی حکو مت ہے تو ملک بھر کے مزدور بجا طور پر یہ توقع کر تے ہیں کہ یتیموں اور مستحق افراد کا مال لوٹنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جا ئے گا۔ 

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس