Jamaat-e-Islami Pakistan | English |

اہم خبریں

حافظ نعیم الرحمن کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈرائیوروں کے اہل خانہ سے ملاقات


  کراچی 18اکتوبر2019ء:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے نیشنل ہائی وے پر ایف ڈبلیو اوفورس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈرائیوروں سید ایوب،نیاز علی اور محمد رسول کے اہل خانہ شیر ایوب وزیر،محمد رفیق اور دیگرسے ملاقات کی اور اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور ورثا کو جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ان کے ساتھ ہے اور ان کو انصاف کی فراہمی کے لیے قانونی سمیت ہر ممکن امداد اور تعاون کرے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم،آرمی چیف،گورنر سندھ اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے،متاثرہ خاندانوں اور ان کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے،معقول معاوضہ دیا جائے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔مجرموں کو سزائیں نہ ملنے سے ہی اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ہائی ویز پر ٹول پلازہ کے عملے کی جانب سے زائد رقوم کی وصولی کے خلاف ڈرائیورزاکثر احتجاج کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ ان کے احتجاج کو ختم کرانے اور ان کی شکایات کو دور کرنے کے بجائے ان پر فائرنگ کی گئی جس میں تین قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں او رمزید کئی افراد موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں،اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس موقع پر مرحومین کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ملاقات میں جاں بحق ہونے والوں کے عزیزشیر ایوب، ضلع غربی کے امیر محمد اسحاق خان،جمات اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری عبدالرزاق خان،انعام الرحمن،عبداللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Youtube Downloader id

 
 
 
 
     ^واپس اوپر جائیں



سوشل میڈیا لنکس